ایپل نے آئی فون کے 2 نئے ماڈل متعارف کرادیئے جنھیں سکس ایس اور سکس ایس پلس کا نام دیا گیا ہے۔
سان فرانسسکو میں ایک تقریب کے دوران ایپل کے سی ای او ٹم کک نے آئی فون کے دونوں ماڈلز پیش کیے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ دونوں فون سابقہ ورژن سے ملتے جلتے نظر آتے ہیں مگر ان کے اندر متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں اور یہ دنیا کے اس وقت سب سے ایڈوانس اسمارٹ فونز ہیں۔
نئے آئی فون چار رنگوں اسپیس گرے، گولڈ، سلور اور روز گولڈ میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے جبکہ انہیں ایک نئے ایلومنیم شیل سے تیار کیا گیا ہے جس کے باعث مڑنے کی شکایت پیدا نہیں ہوگی جیسی گزشتہ برس سامنے آئی تھی۔
نئے آئی فون میں تھری ڈی ٹچ کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو کہ آپ کی انگلی کی حرکت کو شناخت کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی جان سکے گا کہ آپ اسکرین پر کتنے دباﺅ
سے انگلی دبا رہے ہیں۔
ایپل کا کہنا ہے کہ آپ کی انگلی کے دباﺅ سے مختلف فنکشنز کام کریں گے یعنی کسی اپلیکشن کو کھولے بغیر بھی کام کرسکیں گے۔
نئے آئی فون میں آئی او ایس نائن آپریٹنگ سسٹم شامل کیا گیا ہے جبکہ اس میں اے نائن چپ شامل کی گئی ہے جو سابقہ چہ سے 70 فیصد تیز ہے۔
آئی فون کے دونوں نئے ماڈلز مین ٹچ آئی ڈی چپ شامل کی گی ہے جو کہ دوگنا تیز ہے جبکہ اس کا کیمرہ 12 میگاپکسلز کا ہے جس میں آئی فون سکس کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ پکسلز اور 50 فیصد زیادہ فوکس پکسلز شامل ہیں، جبکہ فرنٹ کیمرہ پانچ میگا پکسلز کا ہوگا۔
مگر سب سے بہترین فیچر لائیو فوٹو کا ہے جس میں اگر آپ کسی تصور کو کچھ طاقت سے ٹچ کریں گے تو وہ ' زندہ' ہوجائے گی اور حرکت کرنے لگے گی۔
اسی طرح آئی فون سکس ایس کی اسکرین 4.7 انچ جبکہ آئی فون سکس ایس پلس کی اسکرین 5.5 انچ سائز کی ہے۔